سپریم کورٹ نے عصمت دری کے ملز م بہار کے راشٹریہ جنتا دل کے ممبراسمبلی راج ولبھ یادو کو کل تک خودسپردگی کا حکم دیا ہے۔
جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے بہار حکومت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد آر جے ڈی
ممبراسمبلی کو کل تک نچلی عدالت میں خودسپردگی کرنے کا آج حکم دیا۔
حکومت بہار کی دلیل تھی کہ پٹنہ ہائی کورٹ کے ذریعہ راج ولبھ کی منظور کی گئی ضمانت پر روک کے حکم کے باوجود ممبر اسمبلی نے اب تک خودسپردگی نہیں کی ہے۔